Chand Taron Mein Tu

  • last year
چاند تاروں میں تو
مرغزاروں میں تو
اے خدایا
کس نے تیری حقیقت کو پایا
یا الہی یہ کیا ماجرا ہے
طائروں میں بھی تیری ثناء ہے
دم میں تیرا بھروں
سجدہ تیرا کروں
اے خدایا
کس نے تیری حقیقت کو پایا
تیرے جلوے عیاں تو نہاں ہے
تیری ہستی کا مظہر جہاں ہے
بہر و بر میں ہے تو
خشک و تر میں ہے تو
اے خدایا
کس نے تیری حقیقت کو پایا
تو نے پتھر میں کیڑے کو پالا
خشک مٹی میں سبزہ اگایا
سارے جگ میں نہیں
تیرا ثانی کوئی
اے خدایا
کس نے تیری حقیقت کو پایا
______کس نے تیری حقیقت کو پایا_____

Please subscribe and share my Chanel. Your support means a lot.

Recommended